63 views
عمامہ اس طرح پہننا کہ اوپر ٹوپی نظر آتی ہو اس طرح پہننا کیسا میں ایک جگہ گیا تو میزبان نے کہا کہ یہ کیسا عمامہ پہنا ہے تھاکور کی طرح لگتا ہے۔ تو کیا اس طرح پہننے والے کو ایسا کہنا کیسا ہے۔
asked Sep 6, 2022 in متفرقات by Hafiz Fahim ilolvi

1 Answer

Ref. No. 2025/44-2015

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔  عمامہ اس طرح باندھنا کہ سر کا درمیانی حصہ  بالکل کھلارہے  مکروہ  ہے۔ لیکن اگر ٹوپی سےسرکا درمیانی حصہ ڈھکاہوا ہے تو یہ سنت کے مطابق ہی ہوگا اور اس کو بدعت یا کسی دوسرے کی مشابہت سے تعبیر نہیں کیاجائے گا۔

ويكره ان يصلي وهو معتجر لنهي الرسول عليه الصلاة والسلام عن الاعتجار في الصلاة وتفسيره ان يشد العمامة حول راسه ويبدي هامته مكشوفاً (المبسوط للسرخسی، کتاب الصلوۃ، باب مکروھات الصلوۃ، جلد 1، صفحہ 31، مطبوعہ بیروت )

   ويكره الاعتجار وهو ان يكور عمامته ويترك وسط راسه مكشوفاً (تبیین الحقائق، کتاب الصلوۃ، باب ما یفسد الصلوۃ وما یکرہ فیھا، جلد 1، صفحہ 164، مطبوعہ ملتان )

 واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

answered Nov 3, 2022 by Darul Ifta
...