78 views
السلام علیکم ورحمة الله وبرکاته امید ہے بخیر و عافیت ہونگے؟؟ کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں۔۔۔۔ میرے نکاح کو ڈھائی سے تین سال ہو رہے ہیں مگر ابھی تک مجھے الله نے اولاد سے نہیں نوازا۔۔۔۔۔ مجھے اس بات کا اندیشہ ہے کہ میرے اندر کوئی کمی ہے، #منی کی کمی یا پھر کوئی اور کمزوری۔۔۔۔۔۔ اس کے متعلق شریعت کیا کہتی ہے؟؟ مدلل و مفصل جواب مرحمت فرما کر عنداللہ ماجور ہوں! بینوا و توجروا۔ معاذ غازی مہاراشٹر
9860020176 Muaaz Ghazi
asked Sep 6, 2022 in نکاح و شادی by maazghazi123

1 Answer

Ref. No. 2026/44-1993

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔  ڈاکٹر سے رابطہ کریں،  اپنا اور اہلیہ کا چیک اپ کرائیں اور علاج کرائیں۔ بعض مرتبہ بہت معمولی کمی ہوتی ہے ڈاکٹر  سے ہی اس مسئلہ کو حل کیاجاسکتاہے۔  ڈاکٹر جو مشورہ دے، اس کو دوبارہ لکھ کر  دارالافتاء سے پوچھ لیجئے کہ ایسی صورت اختیار کرنا شرعا جائز  ہے یا نہیں، اور اس سلسلہ میں شرعی ہدایات کیا ہیں وغیرہ۔

 واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

answered Sep 12, 2022 by Darul Ifta
...