83 views
سوال:Assalamualaikum کیا امامت چھوڑ کر جماعت میں جا سکتے ہیں ہم کیرالہ میں ہیں مسجد والے ساتھی کہتے آپ 4 مہینہ جماعت جاؤ آپ کی بیوی بچے کو ہم دیکھیں گے کیا اس طرح بیوی بچے کو چھوڑ کر جماعت میں جانا کیسا ۔۔۔۔ دوسرا سوال ۔۔ایک وکیل ایک مرد ایک لڑکا یعنی کل ملا کر تین مرد ہیں تو نکاح کس طرح سے ہوگا یعنی نکاح کیسے پڑھائینگے
asked Sep 7, 2022 in نکاح و شادی by shairkhan2

1 Answer

Ref. No. 2028/44-1991

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔  تبلیغی جماعت کی محنت ترغیب پر قائم ہے، اکابر تبلیغ وعظ و نصیحت کے ذریعہ لوگوں کو آمادہ کرتے ہیں تاکہ وہ جماعت میں نکلیں۔ اساتذہ ، ملازمین یا ائمہ کرام کو مجبور کرکے اور دباؤ ڈال کر نکلنے کے لئے کہنا دعوت و تبلیغ کی روح کے خلاف ہے۔  (2) صورت مذکورہ میں نکاح درست نہیں ہوگا، اس لئے کہ لڑکے کے علاوہ ایک شخص لڑکی کا وکیل ہے اور صرف ایک گواہ ہے، اور ایک گواہ کی موجودگی میں نکاح نہیں ہوسکتاہے۔

 واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

answered Sep 14, 2022 by Darul Ifta
...