94 views
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
ہماری مسجد 1980کی دہائی میں تعمیر ہوئی تھی جس کے ایک حصے (کنارے) میں نے چند دکانیں موجود تھیں وقت گزرنے کے ساتھ مسجد جھیل میں چلی گئی تو مسجد کو شہید کرکے اور دکانوں کو توڑ کر نیچے کا پورا حصہ تہہ خانے میں تبدیل کردیا اور نماز اوپر شروع کردی اب نیچے کے ایک حصے میں (جہاں پہلے دکانیں تھیں) اب کمیٹی کے لوگ دکانیں نکالنا چاہتے ہیں تو کیا یہ دکانیں نکالنا درست ہے یانہیں؟ واضح رہے کہ دکانیں توڑ کر مسجد میں شامل کی گئی تھیں یا نہیں اس کا کسی کو علم نہیں ہے-
(2)اگر مسجد کے خارجی حصہ کو مسجد شرعی میں شامل کرنا چاہیں تو اس کی کیا شرائط ہیں؟
asked Sep 10, 2022 in مساجد و مدارس by Ahsan Qasmi

1 Answer

Ref. No. 2035/44-2010

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔(1)  مسجد کے تہہ خانے میں دوکانیں بناکر کرایہ پر دینا درست ہے۔ مسجد شہید ہونے سے تمام مکان پر مسجدیت لازم نہیں ہوگئی۔(2) جو حصہ خارج مسجد ہے تعمیر کے وقت نیت کرکے اس کو مسجد میں داخل کیاجاسکتاہے، وہ حصہ آئندہ سے مسجد شرعی کا حصہ ہوگا۔

 واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

answered Sep 21, 2022 by Darul Ifta
...