97 views
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
فتاویٰ رشیدیہ ص 417ط  دارالکتاب دیوبند *میں تشہد میں انگلی اٹھانے کے بارے لکھا ہے کہ "تشہد پر انگشت کو اٹھاوے اور سلام تک اٹھائے رکھے، فقط،" کیا یہ مسئلہ درست ہے احناف کے نزدیک انگلی اٹھانے کا طریقہ کیا ہے؟
asked Sep 10, 2022 in نماز / جمعہ و عیدین by Ahsan Qasmi

1 Answer

Ref. No. 2036/44-2011

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ جمہور احناف کے نزدیک نفی پر انگلی  کو اشارہ کے لئے اٹھانا اور اثبات پر انگلی کا رخ نیچے کردیناصحیح طریقہ ہے۔

والصحیح المختار عندجمہوراصحابنا  انہ یضع کفیہ علی فخذیہ ثم عند وصولہ الی کلمۃ التوحید یعقد الخنصر والبنصر و یحلق الوسطی والابھام ویشیر بالمسبحۃ  رافعا لھا عندالنفی وواضعا لھا عندالاثبات ثم یستمر علی ذلک لانہ ثبت  العقد عندالاشارۃ بلاخلاف ولم یوجد امر بتفییرہ فالاصل بقاء الشئ علی ما ھو علیہ واستصحابہ الی آخر امرہ۔ (رسائل ابن عابدین 1/134) (نجم الفتاوی 2/354)

 واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

answered Sep 21, 2022 by Darul Ifta
...