48 views
Question : (Afran)عفران نام کیسا ہے اسکا معنی کیا ہوتے ہیں ۔ اور عفنان نام رکھ سکتے ہیں اور اسکا کیا معنی ہے
asked Sep 11, 2022 in اسلامی عقائد by Abrar

1 Answer

Ref. No. 2027/44-1992

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔  افنان (الف کے ساتھ) کے معنی ہیں  'شاخ'۔ قرآن میں سورۃ رحمن میں یہ لفظ آیاہے۔ عفنان (عین کے ساتھ) یہ لفظ ہمیں کہیں نہیں ملا۔   غفران (غین  کے ساتھ) اس کے معنی ہیں معاف کرنے والا، یہ نام رکھاجاسکتاہے، البتہ 'عفران' (عین کے ساتھ) کسی لغت میں یہ لفظ ہمیں نہیں ملا۔  

 واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

answered Sep 12, 2022 by Darul Ifta
...