92 views
کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین! درج ذیل مسئلہ کے بارے میں کہ فقہی کتابوں میں جو مسئلہ لکھا ہے کہ نماز پڑھاتے وقت امام کا مکمل محراب کے اندر رہنا مکروہ ہے۔ مجھے یہ معلوم کرنا ہے کہ اگر کوئی منفرد (اکیلا نماز پڑھنے والا) فرض یا نفل رات میں یا دن میں کسی وجہ سے محراب کے مکمل اندر جاکر نماز پڑھے تو کیا اس اکیلے نماز پڑھنے والے کی نماز بھی مکروہ ہوگی؟
  مستفتی : رشید احمد بن مولانا فاروق احمد قاسمی
asked Sep 11, 2022 in نماز / جمعہ و عیدین by Rashid ahmad

1 Answer

Ref. No. 2037/44-2012

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ امام کا محراب میں کھڑا ہونا اس لئے مکروہ  قراردیاگیا کہ اس کی حالت مقتدیوں سے اوجھل یا علیحدہ نہ رہے۔ تنہا اگر کوئی فرض یا نفل نماز محراب میں پڑھے تو اس میں کوئی کراہت نہیں ہے البتہ محراب میں کھڑے ہونے سے دیکھنے والوں کو شبہہ ہوسکتاہے  کہ جماعت سے کوئی نماز ہورہی ہے، اس لئے ایسا کرنا مناسب نہیں ہے۔

 واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

answered Sep 21, 2022 by Darul Ifta
...