79 views
ڈاڑھی کا مذاق بنانے والے کاحکم:
(۶۸)سوال:ایک شخص ڈاڑھی ٹوپی والے کی توہین کرتا ہے، ڈاڑھی کا گویا کہ سنت کا مذاق اڑاتا ہے، کیا ایسا شخص کافر ہوگا یا نہیں؟ ایسے شخص کے نکاح کا کیا حکم ہے؟ اس سے تعلق اور رشتہ داری باقی رکھی جائے گی یا نہیں؟ بالتفصیل جواب مرحمت فرمائیں۔
فقط: والسلام
المستفتی: محمد شعیب، ہردوئی
asked Sep 17, 2022 in اسلامی عقائد by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق:ڈاڑھی تمام انبیائے کرام علیہم الصلوات والتسلیمات کی سنت، مسلمانوں کا قومی شعار اور مرد کی فطری اور طبعی چیزوں میں سے ہے۔

 ’’عن عائشۃ رضي اللّٰہ عنہا، قالت: قال رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم: عشر من الفطرۃ قص الشارب واعفاء اللحیۃ، والسواک، واستنشاق الماء، وقص الأظفار، وغسل البراجم، ونتف الابط، وحلق العانۃ، وانتقاص الماء، قال زکریا: قال مصعب ونسیت العاشرۃ إلا أن تکون المضمضۃ‘‘۔(۲) ’’عن أبی ہریرۃ رضي اللّٰہ عنہ، قال: قال رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم: (جزوا الشوارب وارخوا اللحی خالفوا المجوس‘‘۔(۱

نیز نصوص سے ثابت شدہ ایک اہم سنت کے ساتھ استہزاء اور مذاق اڑانا در حقیقت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ استہزاء ہے؛ کیوں کہ سنت کسی بندے کی ایجاد نہیں ہوتی؛ بلکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیم ہوتی ہے اور نبی کے ساتھ استہزاء صریح کفر ہے۔

’’استخف بالقرآن أو بالمسجد أو بنحوہ مما یعظم في الشرع أو عاب شیأ من القرآن کفر‘‘(۲) ’’رجل کفر بلسانہ طائعا وقلبہ مطمئن بالإیمان یکون کافرا ولا یکون عند اللّٰہ مؤمنا، کذا في فتاوی‘‘(۳) {قُلْ أَبِا اللّٰہِ وَأٰیٰتِہٖ وَرَسُوْلِہٖ کُنْتُمْ  تَسْتَھْزِئُ وْنَہ۶۵ لَا تَعْتَذِرُوْا قَدْ کَفَرْتُمْ بَعْدَ إِیْمَانِکُمْط}(۴)

آپ (صلی اللہ علیہ وسلم) کہہ دیجئے کیا اللہ، اس کی آیات اور اس کے رسول کے ساتھ ہی تمہاری ہنسی اور دل لگی ہوتی ہے، تم بہانے نہ بناؤ یقینا تم اپنے ایمان لانے کے بعد کافر ہوچکے ہو۔ الغرض مذکورہ شخص نے جو کچھ کہا یا کیا وہ موجب کفر ہے، اس پر ضروری ہے کہ توبہ کرکے تجدید ایمان ونکاح بھی کرے۔

(۱) قد سبق تخریجہ، ’’باب خصال الفطرۃ‘‘: ج۱، ص: ۲۲۲، رقم ۲۶۰۔

(۲) عبدالرحمن بن محمد، مجمع الأنہر، ’’کتاب السیر والجہاد، باب المرتد، ثم إن ألفاظ الکفر أنواع‘‘: ج۲، ص: ۵۰۷۔

(۳) أیضا۔

(۴) جماعۃ من علماء الہند، الفتاویٰ الہندیۃ، ’’الباب التاسع: في أحکام المرتدین، موجبات الکفر أنواع، ومنہا: ما یتعلق بتلقین الکفر‘‘: ج ۲،ص: ۲۹۳۔

(۵) سورۃ التوبۃ: ۶۵-۶۶۔

)

 

answered Sep 17, 2022 by Darul Ifta
...