69 views
اک بات پے اور میں مشورہ لینا چاہتا ہوں میری عمر کافی انیس سال کی ہےاور میں حفظ بھی کر رہا ہوں اور اپنے والدین کا میں بڑا بیٹا ہوں اور میرے والدین کافی زیادہ عمر کی ہو گئے ہیں گھر میں کمانے والے صرف ہمارے والد صاحب  ہیں
اور مجھے ٹینشن ہوتا ہے کہ میرا حفظ مکمل کب ہوگااور پڑھائی کرنے کے درمیان میری طبیعت بھی خراب ہو جاتی ہے سر میں درد ہو جاتا ہے کبھی سینے میں درد ہو جاتا ہے کافی زیادہ مشکل کا سامنا کرنا پڑتا ہے میرے لیے کوئی ایسا راستہ بتائیں تا کہ مجھے دین کا علم بھی ہو اور پریشانی زیادہ اٹھانا نہ پڑے ہیں مجھے دل و جان سے یہ شوق ہے کہ میرے پاس دین کے علوم بہت زیادہ ہوں اور میں اس دین کے علوم سے میں کام کر سکوں دین کا  مجھے صحیح مشورے سے نوازے . جزاک اللہ
asked Sep 18, 2022 in مساجد و مدارس by Islam Khan

1 Answer

Ref. No. 2073/44-2069

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ اگر مالی پریشانی ہے تو خارج اوقات میں  آمدنی کے لئے کوئی کام کرسکتے ہیں ۔ عصر سے مغرب کے درمیان کا وقت عام طور پر فارغ رہتاہے،  کوئی معمولی سی تجارت بھی کرسکتے ہیں۔ البتہ  اس کا نظام بنالینا ضروری ہے تاکہ ہرکام اپنے مقررہ وقت میں انجام پائے اور اصل مقصد میں خلل پیدا نہ ہو۔ اور دیگر مشکلات کے حل کے لئے اللہ تعالی سے دعا کریں اور 'رب زدنی علما' کا کثرت سے ورد رکھیں۔ صبح و شام تسبیحات کا معمول بنائیں۔

 واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

answered Oct 23, 2022 by Darul Ifta
...