65 views
السلامُ علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ سوال: ایک بندے کا انتقال ہوا، اس کی موت کے وقت ان کی اولاد میں اس کی دو بیٹیاں ہیں اور بھائیوں میں سے دو بھائی، بہنوں میں چار بہنیں ہیں (سب حیات ہیں) اور ایک فوت شدہ بھائی سے (مرحوم کے) بھتیجے ہیں ، مذکورہ بالا صورت میں مورث کی بیٹی، بھائیوں،بھتیجے اور بہنوں کےحصص کیا ہوں گے ؟
asked Sep 19, 2022 in احکام میت / وراثت و وصیت by Baijidahmed

1 Answer

Ref. No. 2072/44-0000

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ بشرط صحت سوال صورت مذکورہ میں  مرحوم کا ترکہ کل 24 حصوں میں تقسیم کریں گے، جن میں سے دو تہائی یعنی 16 حصے دونوں بہنوں میں  برابر برابر تقسیم ہوں گے، اور باقی 8 میں سے ہر ایک بہن کو ایک ایک حصہ اور ہر ایک بھائی کو دو دو حصے ملیں گے۔

 واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

answered Oct 23, 2022 by Darul Ifta
...