79 views
السلام علیکم و رحمۃ اللّٰہ و برکاتہ
بعد سلام عرض یہ ہیکہ کیا سجدہ تلاوت میں سجدہ کی آیت/سورۃ/پارہ کا ذہن میں ہونا ضروری ہے ؟یا بس اتنا کافی ہے کہ میرے ذمے جو بھی سجدہ تلا و ت میں  سے سجدہ باقی ہے وہ سجدہ کر رہا ہوں
براہِ کرم جلد از جلد جواب عنایت فرما دیں بہت احسان ہوگا
asked Sep 19, 2022 in قرآن کریم اور تفسیر by 9454989026

1 Answer

Ref. No. 2071/44-2066

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ سجدہ تلاوت کے لئے  سجدہ کی آیت کا ذہن میں ہونا یا اس کی  نیت کرنا ضروری نہیں ہے، بلکہ جو سجدہ   ذمہ میں ہے اس  کی نیت کرے۔ سجدہ کے وقت سجدوں کے تعداد کے مطابق سجدہ کرلینا کافی ہے، ہر آیت یا یاد ہونا ضروری نہیں ہے۔ تاہم بہتر یہی ہے کہ جب آدمی تلاوت کرے تو آیت سجدہ پڑھنے کے بعد تلاوت روک کر سجدہ کرلے پھر آگے پڑھے۔ 

 واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف

 

answered Oct 23, 2022 by Darul Ifta
...