72 views
السلام علیکم ورحمة الله و بركاته :      ایک بوڑھی عورت جو ہمارے نبی پہ کوڑا پھینکتی تھی کیا یہ حدیث سے ثابت ہے کچھ علم کہتے ہیں کہ یہ جھوٹھی ہے ہماری پوری زندگی گزر گئی ہے حدیثوں کو ڈھونڈتے  ہوئے اور ہمیں یہ حدیث آج تک نہیں ملی۔ کچھ علماء کہتے ہیں کہ یہ حدیث صحیح ہے اور  وہ سورہ: لہب کی تفسیر کا حوالہ دیتے ہیں.. تفسیر سے وضاحت  فرمائیں ... سعید احمد
asked Sep 24, 2022 in حدیث و سنت by Sayeed Ahamed

1 Answer

Ref. No. 2070/44-2071

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ نبی کریم ﷺ کی جانب کسی واقعہ کی نسبت کسی مستند کتاب کے حوالہ سے ہونی ضروری ہے، اور مذکورہ واقعہ کسی مستند کتاب میں موجود نہیں ہے اس لئے اس کو بیان کرنے سے احتراز کرنا ضروری ہے،۔ نبی کریم ﷺ کے اعلی اخلاق بیان کرنے کے لئے مستند واقعات کثیر تعداد میں ہیں ان کو ہی بیان کرنا چاہئے۔

 واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

answered Nov 5, 2022 by Darul Ifta
...