58 views
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ مفتیان کرام اس مسئلے کی طرف توجہ فرمائیں میت کے ایصال ثواب کے لئے جو مروجہ قرآن خوانی کیا جاتا ہے اس کے بدلے میں اگر وہ پیسہ مدرسے کو دے دیں تو کیسا ہے
اگر  مدرسے والے اس پیسے کو کھانے پینے میں استعمال کر لیں تو کیا ہر طالب علم کو کھانے کی اجازت ہے یا نہیں
جیسے
کہ مدرسے کے طالبعلم مالدار گھرانے سے بھی ہوتے  ہیں اور کوئی غریب گھرانے سے بھی ہوتے ہیں

اور اسی مسئلے میں مدرسے میں رہنے والے اساتذہ کرام کا بھی حکم بیان فرما دے کہ ان کے لئے بھی کھانا مناسب ہے یا نہیں
asked Sep 25, 2022 in مساجد و مدارس by Islam Khan

1 Answer

Ref. No. 2059/44-2063

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ قرآن کریم کی تلاوت پر اجرت لینا دینا جائز نہیں ہے، البتہ کسی بھی طرح اجرت نہ ہوتے ہوئے کوئی مدرسہ میں امدادی رقم دیدے تو اسے مدرسہ کے تمام مصارف میں خرچ کرسکتے ہیں۔ (شامی)  

 واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

answered Oct 23, 2022 by Darul Ifta
...