130 views
Ref. No. 845

کیا فرماتے ھیں مفتیان کرام
مندرجہ ذیل مسئلہ کے بارے میں:
::
میرے کچھ دوست غير مسلم ھیں وہ اپنے برتھڈے جنم دن میں دعوت دیتے ھیں اور اگر ناجائیں تو تو وہ ناراضگی کا اظہار کرتے ھیں یا زبردستی کرتے ہیں یا بہت ہی زیادہ خوشامد کرتے ھیں    تو کیا اس صورت حال میں شرکت کرنا جائز ھے یا ناجائز؟

ناچیز محمد اعجاز راھی
کشنگنج
asked Nov 27, 2015 in سیاست by aijazrahi

1 Answer

Ref. No. 839 Alif

الجواب وباللہ التوفیق                                                                                         

بسم اللہ الرحمن الرحیم-:  یوم پیدائش منانا غیراسلامی طریقہ ہے، ایسے غیرمعقول تقریبات میں شرکت ناجائز ہے۔ آپ اپنے دوست کو سمجھائیں کہ اسلام میں اس کو منع کیا گیا ہے اور ہمیں اس کا خیال رکھنا لازم ہے۔ اگر وہ سمجھدار ہوں گے تو اصرار نہیں کریں گے۔   واللہ تعالی اعلم  بالصواب

 

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Dec 1, 2015 by Darul Ifta
...