58 views
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔
اگر کوئی بیماری میں قرآن کی سورہ پڑھ کر پانی یا اپنے اوپر دم کرتاہو اس کو قرآن کی سورہ یاد ہو یا موبائل سے اسکرین شاٹ یا ڈاونلوڈ ہو تو کیا وہ اسے دیکھ کر پڑھ سکتاہے۔ ؟ 1۔ناپاکی کی حالت جس میں غسل کی ضرورت نہ ہو، 2۔اگر غسل کی ضرورت ہو، 3۔ انہیں دونوں حالتوں میں کیا قرآن کی ریکارڈنگ سن سکتاہے؟سعید احمد
asked Sep 27, 2022 in قرآن کریم اور تفسیر by Sayeed Ahamed

1 Answer

Ref. No. 2055/44-2267

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ اگر قرآن کی سورت یاد ہو تو زبانی اور یاد نہ ہو تو اسکرین شاٹ دیکھ کر یا موبائل میں دیکھ کر پڑھنا اور  دم کرنا جائز ہے۔ ایسا کرنے میں کوئی گناہ کی بات نہیں ہے۔ وضو  اور غسل کے بغیر بھی قرآن کی ریکارڈنگ سنی جاسکتی ہے۔ البتہ غسل کی ضرورت ہو تو قرآن کی تلاوت ممنوع ہے، اور وضو نہ ہو تو تلاوت بھی ممنوع نہیں ہے بلکہ بے وضوقرآن کو ہاتھ لگانا ممنوع ہے۔

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

answered Jan 1, 2023 by Darul Ifta
...