53 views
کیا فرماتے ہیں علماء کرام و مفتیان عظام  مسئلہ ذیل کے بارے میں
کہ ایک شخص ایک ایپ جس کا نام ملین ٹرسٹ Million Trust ہےاس  میں 600روپے انویسٹ کرتا ہے اور اسکو  ہر دن 30 روپے اس ایپ سے ملتے ہیں اسی
 طرح ایک سال تک ملتے ہیں ،تو 10950 روپے ہوجاتے ہیں ۔
کیا اس ایپ میں پیسے انویسٹ کرنا صحیح ہے؟
یہ صورت جائز ہے یا نہیں؟
ایک مرتبہ پیسے انویسٹ کرنے کے بعد اگر کسی دوسرے ساتھی کو بھی ہم اس ایپ میں شامل کرے تو ہم کو ایک سو روپیہ بطور انعام وہ ہم کو دیتا ہے تو کیا اس انعام کو لینا درست ہے ؟
اسی طرح چونکہ ہم اس کی کمپنی کے ممبر ہیں اسلئے وہ وقتا فوقتا ہم کو ریوارڈس سے نوازتا ہےجس میں کچھ رقم ہوتی ہے ۔
اس رقم کا کیا حکم ہے؟
برائے مہربانی مکمل و مدلل جواب عنایت فرمائیں عین نوازش ہوگی فقط
والسلام
المستفتی
 محمد الیاس
آندھراپردیش
9010907712
asked Oct 5, 2022 in متفرقات by Ilyas

1 Answer

Ref. No. 2096/44-2145

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔  اگر ایپ شیئر مارکیٹ سے جڑا ہوا ہے ، اور پیسے  ایسی کمپنی میں  آپ نے لگائے  جس کا کام جائز ہے اور رقم متعین نہیں ہے بلکہ فائدہ اور نقصان میں شریک ہیں تو ایسا فائدہ لینا جائز ہے، لیکن  اگرآپ  کی کمپنی  نفع میں متعین رقم  دیتی ہے تو یہ جائز نہیں ہے۔  اور اس میں پیسے لگانا بھی جائز نہیں ہے ۔  اس لئے اس ایپ کو استعمال کرنے سے گریز کرنا ضروری ہے۔ 

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

answered Nov 16, 2022 by Darul Ifta
...