49 views
سوال
نعیم نے کہا کہ نکاح کی قسم وہ اپنی بیوی فرخندہ سے بہت پیار کرتا ہے نعیم دراصل اپنی بیوی فرخندہ سے پیار نہیں کرتا اس نے فرخندہ کو یقین دلانے کے لیے جھوٹی قسم کھائی
کیا اس طرح کرنے سے نعیم کے نکاح پر فرق نہیں پڑا کیونکہ قسم تو صرف اللہ کہ جائز ہے یہ قسم اسلام میں منع ہے ؟
asked Oct 7, 2022 in نکاح و شادی by Hassaan

1 Answer

Ref. No. 2086/44-2087

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ جھوٹی قسم کھانا یا غیراللہ کی قسم کھانا گناہ ہے، تاہم اس سے قسم کھانے والے کے نکاح پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، نکاح بدستور باقی ہے۔ شوہر کو چاہئے کہ توبہ واستغفار کرے، اور آئندہ اس طرح کی قسم کھانے سے احتراز کرے۔

من کان حالفاً فلیحلف بالله أو لیصمت (بخاری ومسلم) "عن ابن عمر رضي الله عنه قال : قال رسول الله ﷺ :  من حلف بغیر الله فقد أشرک".( الترمذی)

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

 

answered Nov 3, 2022 by Darul Ifta
...