57 views
السلام علیکم ورحمت اللّٰہ و برکاتہ امید ہے حضور والا خیریت سے ہونگے ضروری گزارش یہ ہے کہ ہمارے یہاں بہار میں سعودی عرب کا ہینڈ پمپ تقسیم کیا جاتا ہے پینڈ پمپ تقسیم کرنے انڈیا کا ہے  ہینڈ پمپ معلوم نہیں زکوٰة کا ہے یا نذر کا یا صدقہ نافلہ لیکن امیر غریب سب ہینڈ پمپ لیتا ہے  کیا اس طریقے کا پینڈ پمپ لینا کیسا ہے  
العا رض فضل الر حمن اسلامپور موہنی ارریہ بہار
asked Oct 9, 2022 in فقہ by Md Fazlurrahman

1 Answer

Ref. No. 2082/44-2092

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ یہ ہینڈ پمپ عام طور پر صدقہ نافلہ کے طور پر دئے جاتے ہیں، اس لئے یا تو یہ پمپ  رفاہ عام کے لئے ہوتاہے  جس سے امیر غیرب سب پانی پی سکتے ہیں، یا کسی غریب کے ذاتی استعمال کےلئے ہوتاہے، لیکن کسی امیر شخص کا اس کو لے کر اپنے گھر میں لگانا اور اس کا ذاتی استعمال  میں لانا مناسب نہیں ہے۔

وفي المنتقی: إذا أراد أن یبنی کنیفا أو ظلة علی طریق العامة فإنی أمنعہ عن ذلک وإن بنی ثم اختصموا نظرت فی ذلک فإن کان فیہ ضرر أمرتہ أن یقلع وإن لم یکن فیہ ضرر ترکتہ علی حالہ وقال محمد- رحمہ اللہ تعالی - إذا أخرج الکنیف ولم یدخلہ فی دارہ ولم یکن فیہ ضرر ترکتہ وإن أدخلہ دارہ منع عنہ (فتاوی ہندیہ: ۵/۴۲۷، ط: اتحاد دیوبند) ۔

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

answered Nov 3, 2022 by Darul Ifta
...