262 views
السلام علیکم
کیا فرماتے ہیں علماء کرام مسئلہ ذیل کے بارے میں
کہ ہمارے گاؤں میں عیدگاہ کی جگہ لوگوں کی کثرت کی وجہ سے تنگ ہو رہی ہے تو کیا ہم اس عیدگاہ پر سلیاپ ڈال کت دوسری منزل تعمیر کرسکتے ہیں تاکہ تمام لوگ ایک ہی وقت میں ادا کر سکیں؟جواب دے کت شکریہ کا موقعہ دیں.
asked Oct 23, 2022 in مساجد و مدارس by Mohammadrafeeq

1 Answer

Ref. No. 2088/44-2269

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔

عیدگاہ ایک  کھلا ہوا میدان ہوتا ہے، حفاظت کے لیے اس کی چہاردیواری کراسکتے ہیں، عیدگاہ میں اوپر لنٹر ڈالنا یعنی چھت بنانا مناسب نہیں، اگر عید کے دن  لوگ زیادہ ہوں تو آگے پیچھے جگہ دیکھ کر صفیں بڑھالی جائیں، امام کا عیدگاہ میں ہی کھڑا ہونا ضروری نہیں ہے اگر آگے گنجائش ہے تو امام باہر صفوں کے آگے کھڑا ہوسکتاہے۔ پھر بھی اگرکچھ لوگوں کو  جگہ نہیں ملی تو وہ  محلے کی بڑی مسجد میں یا جامع مسجد میں نماز عید ادا کرلیں مگر عیدگاہ  کے اوپرچھت نہ ڈالیں تو بہتر ہے۔

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

answered Jan 1, 2023 by Darul Ifta
...