67 views
( إستفتاء )
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ کے بارے میں کہ اگر زید (عمر) سے کہے کہ خالد کو (صادقی) کی راہ میں (1000) روپے دے اور میں اس ہزار روپے کا (ضمانت دار) ہوں اور عمر بھی ایسا ہی کرے۔ اب سوال یہ ہے کہ زید پر 1000 ہزار روپے لازم ہوگے یا نہیں؟ ,,,
جواب حوالہ جات کے ساتھ مطلوب ہے۔
      والسلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
  زاھد اللہ افغانستان
asked Oct 24, 2022 in تجارت و ملازمت by Zahidullah

1 Answer

Ref. No. 2099/44-2164

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔  صورت مذکورہ میں زید نے عمر سے خالد کو بطور صدقہ کے ایک ہزار روپیہ دینے اور اس کے خود ضامن ہونے کا اقرار کیاہے، گویا زید یہ کہتاہے کہ میری طرف سے اتنا پیسہ صدقہ کردو، میں اس پیسہ کا ضامن ہوں، تو صورت مذکورہ میں زید پر ہزار روپئے لازم ہوں گے،۔

ولوقال ادفع الی فلان کل یوم درھما فاناضامن لک فاعطاہ حتی اجتمع علیہ مال کثیر فقال الاخر لم ارد ھذا کلہ یلزمہ جمیع ذلک (الفتاوی الھندیۃ 3/256) قال ادفع العشرۃ الیہ علی انی ضامن لک العشرۃ ھذہ یجوز (البحر الرائق 6/236)

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

answered Nov 23, 2022 by Darul Ifta
...