78 views
نکاح اور وراثت
سوال:خالدہ عاقلہ و بالغہ لڑکی ہے ،جو انصاری برادری سے تعلق رکھتی ہے ، اس نے اپنے والدین اور بھائیوں کی اجازت کے بغیر دیگر مسلمان برادری میں گھر سے بھاگ کر اپنی مرضی سے نکاح کرلی ہے ۔ تو عند الشرع اسکا نکاح درست ہوگا یا نہیں ؟ اور اگر نکاح درست ہوگیا تو وراثت کی حقدار ہوگی یا نہیں ؟ مفصل و مدلل جواب مرحمت فرمائیں ۔
asked Nov 2, 2022 in احکام میت / وراثت و وصیت by صدیق احمد چمپارنی

1 Answer

Ref. No. 2102/44-2125

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔  خالدہ کا یہ عمل یقینا غلط ہے اور تکلیف دہ ہے، اس کو ایسانہیں کرنا چاہئے تھا، البتہ چونکہ وہ عاقلہ بالغہ ہے اس لئے اس کا کیا ہوا نکاح  شرعا معتبر ہے، اور اس کو دیگر ورثہ کی طرح وراثت کی تقسیم میں حصہ بھی ملے گا۔ اس کی اپنی مرضی سے شادی کی بناء پر اس کو وراثت سے محروم کرنا جائز نہیں ہوگا۔ 

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

answered Nov 14, 2022 by Darul Ifta
...