62 views
اسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ مفتیان کرام ایک حدیث کی تحقیق کرنی تھی میری رہنمائی فرمائی
 
الا اخبرکم بافضل الملائکة جبرئیل علیہ السلام

ترجمہ - میں تمہیں خبر نہ دوں کہ سب سے افضل فرشتے کون ہیں پھر فرمایا وہ حضرت جبرائیل علیہ السلام ہیں

حوالہ - معجم الکبیر 129/11 حدیث نمبر 11361
پوچھنا  یہ ہے کے یہ حدیث کی الفاظ ہیں ؟ اگر ہیں تو اس کی سند کیسی ہے


محمد عفان سلطان رانچی جھارکھنڈ
asked Nov 6, 2022 in حدیث و سنت by mojahidul islam

1 Answer

Ref. No. 2113/44-2178

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔  حدیث بالا کی سند میں ایک راوی ہے ' نافع بن ھرمز' جس کے متعلق 'مجمع الزوائدو منبع الفوائد' میں لکھا ہے  'ضعیف' و ' متروک '۔

وعن ابن عباس قال: قال رسول الله - صلى الله عليه وسلم -: " «ألا أخبركم بأفضل الملائكة؟ جبريل عليه السلام، وأفضل النبيين آدم، وأفضل الأيام يوم الجمعة، وأفضل الشهور شهر رمضان، وأفضل الليالي ليلة القدر، وأفضل النساء مريم بنت عمران» ". رواه الطبراني في الكبير وفيه نافع بن هرمز وهو ضعيف. (مجمع الزوائدو منبع الفوائد 2/165) رواه الطبراني، وفيه نافع بن هرمز وهو متروك. (مجمع الزوائدو منبع الفوائد 8/198 باب ذکر نبینا آدم)

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

answered Nov 27, 2022 by Darul Ifta
...