60 views
ٱلسَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ ٱللَّٰهِ وَبَرَكَاتُهُ حضرت میں نے کچھ سال پہلے خواب دیکھا تھا کے ہمارے مسجد میں ایک شخص دکن کے علاقے سے آئے اور مسجد میں آرام کررہے تھے کچھ دیر بعد وہ باہر آئے مسجد کے باہر بلدیہ کے دو شخص رجسٹر لیکر نام پوچھ رہے تھے اُن صاحب سے نام پوچھا تو وہ غير مسلم نام بتا رہے تھے تو میں نے اُن کو ڈانٹا اور کلمہ پڑھنے کو کہا اور اُن کو ہمارے شہر کے امیر (تبلیغی جماعت ) کے پاس جاکر کلمہ پڑھنے کو کہا
asked Nov 6, 2022 in متفرقات by Abdul Hakeem

1 Answer

Ref. No. 2090/44-2129

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ اس میں اشارہ ہے کہ خواب دیکھنے والے سے بھلائی کا ظہور ہوگا، اس سے خَلق خدا کو دینی فائدہ حاصل ہوگا، اور بہت سے لوگوں کے لئے ہدایت کا ذریعہ بنے گا، ان شاء اللہ

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

answered Nov 14, 2022 by Darul Ifta
...