108 views
مفتی صاحب سوال یہ ہے کہ اگر کپڑے ناپاک ہوں تو اسکو پاک کرنے کے لئے تین بار دھونا فرض ہے یا سنت؟
کیا ایک بار دھونے سے کپڑے پاک نہیں ہونگے ؟ جبکہ ایک بار دھونے سے نجاست کا اثر زائل ہو جائے۔ ؟؟؟
جس طرح بدن ناپاک ہو تو ایک بار دھونا فرض ہے اور تین بار دھونا سنت۔
بدن اور کپڑے دونوں کے متعلق کتنی بار دھونا فرض ہے؟
اور کتنی بار دھونا سنت ہے؟ رہنمائی فرمائیں ۔
asked Nov 14, 2022 in طہارت / وضو و غسل by Saeed Faizy

1 Answer

Ref. No. 2122/44-2180

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ اگر نجاست مَرئی ہو یعنی نجاست دکھائی دے تو عین نجاست کو زائل کرنا فرض ہے، چاہے ایک مرتبہ میں ہی زائل ہوجائے، اور اگر نجاست غیرمرئی ہو یعنی دکھائی نہ دے تو اس کو تین مرتبہ دھونا ضروری ہے تاکہ ازالۂ نجاست یقینی ہوجائے۔

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

answered Nov 27, 2022 by Darul Ifta
...