77 views
السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ

کوئی ڈاکٹر کسی میڈیکل والے سے اس طرح معاملہ کرتا ہے میرے دوا خانہ کے مریضوں کو دوا کے لئے آپ کے پاس بھیجوں گا  اس میں سے جو بھی نفع ہو ہم دونوں نصف نصف لینگے تو کیا یہ معاملہ درست ہے ؟
asked Nov 14, 2022 in متفرقات by munawwarbhatabari

1 Answer

Ref. No. 2124/44-2161

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ ڈاکٹردوا تجویز کرنے پر مریض سے فیس  لیتاہے، اب میڈیکل والے سے کمیشن لینا کسی طرح بھی جائز نہیں ہے۔ البتہ اگر میڈیکل والے کے ساتھ کچھ پیسے لگاکر میڈیکل میں شرکت کرلے اورنفع اپنے لئے زیادہ رکھ لے،تو اس کی گنجائش ہے، لیکن محض مریض کو بھیجنے پر میڈیکل والے سے کمیشن لینا جائز نہیں ہے۔

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

answered Jan 17, 2023 by Darul Ifta
...