53 views
السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ

مفتیان دارالافتاء دارالعلوم وقف دیوبند
کیا فرماتےہیں  مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ پاک مرد، پاک عورتوں کے لیے اور ناپاک مرد ناپاک عورتوں کے لیے اس کی وضاحت کریں
کیا پاک عورت کی شادی ناپاک مرد سے ہوسکتی ہے؟
کیا سلیم فطرت عورت کی غیر سلیم فطرت مرد سے شادی ہو سکتی ہے؟
asked Nov 15, 2022 in قرآن کریم اور تفسیر by munawwarbhatabari

1 Answer

Ref. No. 2123/44-2226

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ اس آیت میں عام ضابطہ بیان کیاگیا ہے کہ اللہ نے طبائع میں جوڑرکھا ہے،۔ بدکار مرد و بدکار عورتوں میں ایک دوسرے کی طرف رغبت ، اسی طرح نیک مرد اور نیک عورتوں میں ایک دوسرے کی طرف رغبت طبعی طورپر رکھی گئی ہے؛ ہر ایک اپنی رغبت کے مطابق اپنا جوڑ ڈھونڈ لیتاہے،  اور اس کو وہی مل جاتاہے اور وہی اس کے مناسب ہوتاہے۔ البتہ بعض مرتبہ اس کے خلاف بھی ہونا ممکن ہے کہ نیک مرد کو بدکار یا بدکار مرد کو نیک عورت مل جائے۔ شرعا یہ تمام نکاح درست ہیں، اور اس میں کوئی خرابی نہیں ہے۔ (ماخوز از معارف القرآن سورہ النور پار ہ 18)

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

answered Dec 17, 2022 by Darul Ifta
...