848 views
اگر کوئی بینک سے لون لے کر اپنی تجارت کرنا چاہتا ہے تو کیا وہ لون لےکر تجارت کرسکتا یا سودی روپیہ لینے کی وجہ سے سود کی طرح یہ بھی حرام ہوگا؟ بعض لوگ لمٹ وغیرہ بنواتے ہیں کاروبار کے لئے اس کا کیا حکم ہے؟ مفصل جواب مرحمت فرمائیں۔ عنایت ہوگی۔
asked Nov 17, 2022 in تجارت و ملازمت by abdulali

1 Answer

Ref. No. 2126/44-2179

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ اگر بینک سے لون لینے کی شدید ضرورت ہے مثلا کاروبار کرنے کے لئے پیسے نہیں ہیں اور غیرسودی قرض دینے والا کوئی نہیں ہے یا سودی قرض لئے بغیر پورے کاروبار کے ڈدوبنے کا اندیشہ ہے تو ایسی شدید مجبوری میں بقدر ضرورت لون لینے کی گنجائش ہے ، لیکن محض کاروبار کی ترقی کے لئے اور کاروبار کو پھیلانے کے لئے سودی قرض لینا جائز نہیں ہے۔  لمٹ بنوانےکی صورت میں بھی سود دینا پڑتاہے ، اگرچہ اس کی مقدار کم ہوتی ہے۔ اس لئے اس سے بھی بچنا ضروری ہے۔

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

answered Nov 27, 2022 by Darul Ifta
...