57 views
اگر کسی کے لڑکی نصاب میں کوئی ایسی کتاب ہو (مثلاً قصص النبیین)جس میں جا بجا قرآن کی آیت ذکر ہو تو اس کو حالت حیض اور نفاس میں پڑھنے یا ترجمہ وغیرہ کرنے کے کیا احکام ہوں گے۔ عنایت ہوگی
asked Nov 17, 2022 in فقہ by abdulali

1 Answer

Ref. No. 2128/44-2172

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ اگرعورت  حالت حیض و نفاس میں ہو تو قرآن کریم کی تلاوت ممنوع ہے، البتہ ترجمہ پڑھ سکتی ہے، اس کی تشریح کرسکتی ہے، اور جس کتاب میں قرآن  کریم کی آیات کم ہوں،  اور دیگر عبارات مثلا تفسیر احادیث اور تشریحات زیادہ ہوں ، اس  کتاب کو چھوسکتی ہے تاہم بہتر ہے کہ دستانے پہن کر ایسی کتاب کو چھوئے اور آیات کی تفسیر میں قرآن کی آیت تلاوت نہ کرے۔ 

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

answered Nov 27, 2022 by Darul Ifta
...