72 views
(۷۶)سوال:ایک مسلم شخص ہندوانہ رسم پوجا، دسہرا اور دیوالی خوب بڑھ چڑھ کر مناتا ہے، تو کیا وہ اب بھی مسلمان ہی ہے ایسے شخص کے متعلق کیا حکم ہے؟
فقط: والسلام
المستفتی: محمود حسن، کرناٹک
asked Nov 22, 2022 in بدعات و منکرات by azhad1

1 Answer

 

الجواب وباللّٰہ التوفیق:اگر مذکورہ شخص نے غیر اللہ کی پوجا کی ہو، تو اللہ تعالیٰ کے علاوہ کسی کی عبادت حرام ہے اور مسلمان اسلام سے خارج ہو جاتا ہے؛ اس لئے بشرط صحت سوال مذکورہ شخص (جو پوجا پاٹ دسہرا ودیوالی پر ہندؤں سے بھی آگے بڑھ چڑھ کر کرتا ہے) ایمان سے خارج ہو گیا ہے، پھر سے ایمان قبول کرے اس کی نماز جنازہ یا مسلم قبرستان میں تدفین درست نہیں إلا یہ کہ وہ پھر سے ایمان لے آئے (اور آئندہ ایسا نہ کرے)۔(۱)

(۱) وقال غیرہ من مشائخنا رحمہم اللّٰہ تعالیٰ: إذا سجد واحد لہٰؤلاء الجبابرۃ فہو کبیرۃ من الکبائر وہل یکفر؟ قال بعضہم: یکفر مطلقا، وقال أکثرہم: ہذا علی وجوہ إن أراد بہ العبادۃ یکفر، وإن أراد بہ التحیۃ لم یکفر ویحرم علیہ ذلک وإن لم تکن لہ إرادۃ الکفر عند أکثر أہل العلم۔ (جماعۃ من علماء الہند، الفتاویٰ الہندیۃ، ’’کتاب السیر: الباب التاسع: في أحکام المرتدین، موجبات الکفر أنواع، ومنہا: ما یتعلق بتلقین الکفر‘‘:  ج ۲، ص: ۲۹۲)

 

دار الافتاء

دار العلوم وقف دیوبند

 

answered Nov 22, 2022 by Darul Ifta
...