102 views
السلام علیکم ورحمت اللہ وبرکاتہ ۔
اس مسئلہ کے بارے میں مفتیان کرام کیا فرماتے ہیں ؟
اگر میکروفون مسجد کے باہر ہو اور لاؤڈ اسپیکر مسجد کی چھت پر مینار میں ہو اور یہ مائک مسجد کے
روپے سے خریدا گیاہو ۔
 تو اس میں نکاح پڑھانے ،راشن دینے ،پورے گا ؤں والے کی میٹنگ چاہے دینی یا غیر دینی ہو ،اسکول کی ضروریات ،مدرسے کی ضروریات کیلئے اعلان کرنا ؟
 ،ایسے ہی مدرسہ کیلئے چندہ کرنا ،
 نعت خوانی اور نظم پڑھ پڑھ کر اور دینے والوں کی مدح ،اور انکیلئےنظم ، غزل اور  دعا کرتے ہوئے ،اسطرح کہ فلاں بچہ اللہ کے واسطے دس روپے دئے ۔
کیا اس طرح کرنا جائز ہے ہے؟
کیا مسجد کی چھت پر مینار خارج مسجد ہے ؟ لہذا اس میں شورغول جائز ہے ؟
asked Nov 27, 2022 in مساجد و مدارس by Mdsaifulislam
reshown Nov 30, 2022 by Darul Ifta

1 Answer

Ref. No. 2137/44-2197

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ مسجد کی اشیاء مسجد کے کاموں کے لئے  ہی استعمال کی جائیں، مسجد کی چیز دوسرے کسی کام میں یہاں تک کی رفاہی کام میں بھی استعمال کرنا جائز نہیں ہے۔ اس لئے مذکورہ امور کے لئے مسجد کا مائک استعمال کرنا بالکل درست نہیں ہے، یہ سلسلہ فوری طور پر بند کردینا چاہئے، اور ذاتی یا رفاہی استعمال کے لئے  ایک الگ مائک کا نظم کرنا چاہئے اور مسجد کے باہر سے مذکورہ امور کے لئے اعلان کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے البتہ نماز کے اوقات کا خیال رکھاجائے۔   

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

answered Nov 30, 2022 by Darul Ifta
...