65 views
علی کا ماہر نفسیات نے کہا کہ کہ علی کاغز پر روزانہ لکھو کہ میں وساوس کا جواب دینے کی عادت کو چھوڑتا ہوں۔علی نے روزانہ کی بنیاد پر کاٖغز پر لکھنا شروع کردیا کہ میں اس عادت کو چھوڑتا ہوں ایک دن لفظ چھوڑ کے بارے میں علی نے فتوی پڑا تو مزید شکوک آنے لگ گئے علی ایک دن لکھ رہا تھا کہ میں اس عادت کو چھوڑتا ہوں لفظ چھوڑتا ہوں لکھنے سے قبل وہم آگیا علی نے وہم کے خیال کو دور کرنے کے لیے کہا میری بیوی ہے ۔علی کا نکاح پر فرق تو نہ پڑے گا جبکہ اس کی نیت مھض شک کو دور کرنے کے لیے ایسا کہنے کی تھی؟؟؟؟؟؟
asked Nov 30, 2022 in نکاح و شادی by حسان نواز

1 Answer

Ref. No. 2141/44-2201

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ محض وہم اور وسوسہ کی وجہ سے نکاح پر کوئی اثر نہیں پڑا۔ بیوی کی طرف صراحت سے کوئی نسبت نہیں پائی گئی۔ اس لئے صرف چھوڑتاہوں لکھنے سے نکاح پر کوئی فرق نہیں آیا۔ وسوسہ کا شکار نہ ہوں۔

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

answered Dec 6, 2022 by Darul Ifta
...