60 views
السلام علیکم ورحمۃ اللہ
ایک سوال کا جواب مطلوب ہے
سوال یہ ہے کہ ایک کمپنی جسکا نام N BERMAN  (این برمن ) ہے اسمیں کرنا یہ ہوتا ہے کہ آدمی جڑیںگے اور 800 روپیہ لگانا ہے تو وہ کمپنی 32 روپیہ روزآنہ دیگی 50 دن تک اور کبھی کبھی رڈیم کوڈ ملتا ہے جسمیں کبھی دس ،آٹھ ،چھ روپیہ ملتے ہیں اگر ممبر سازی کریںگے تو آپکے پیسوں میں اضافہ ہوگا ورنہ 32 روپیہ فکس ہے اور دھوکہ دھری کا امکان نہیں ہے تو ایسی کمپنی میں جڑنا پیسے لگانا درست ہے یا نہیں ۔براہ کرم راہنمائ فرمایئں۔
فقط والسلام،صدیق احمد
asked Dec 3, 2022 in متفرقات by صدیق احمد چمپارنی

1 Answer

Ref. No. 2142/44-2207

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ جس کمپنی میں پیسے جمع کرنے پر فکس نفع ملتاہو، اس میں پیسے لگاکر نفع کمانا  اور اس سے جڑنا شرعا  جائز نہیں ہے۔ اس لئے آپ ایسی کمپنی میں پیسے لگائیں جو شرعی ضابطوں کے مطابق کاروبار کرتی ہو او رمنافع   شیئرز کے حساب سے فیصدی میں  تقسیم کرتی ہو ۔

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

answered Dec 6, 2022 by Darul Ifta
...