65 views
عرض یہ ہے کہ  مدرسہ کے اندر  طلباء کے بیٹھنے والے فرش کم پڑ گئے چونکہ مدرسہ کا اہتمام کی خدمت میرے ذمہ ہے لہذا میں نے ایک مدرس کو انکی بائک پر فرش لینے کے لئے ہاپوڑ بھیج دیا راستہ میں انکی آنکھ میں کچھ گر گیا انہوں نے بائک روک کر اسکو نکالا اتفاق سے پولیس والے آگئے انہوں نے ڈراونگ لائسینس مانگا جو کہ قاری صاحب کے پاس نہیں تھا تو پولیس والے نے کہا کہ بائک سیز ہوگی بقول قاری صاحب میں نے کہ دیاکہ کر دو جبکہ مجھے سیز کا مطلب پتہ نہیں تھا اب اسکو چھڑانے میں 2500 روپیہ کا خرچ آیا اب میری سمجھ میں یہ بات نہیں آرہی ہے اس روپیہ کی ذمہ داری مدرسہ پر ہوگی یا قاری صاحب پر برائے کرم راہنمائی فرمائیں
المستفتی عبدالواحد مظاہری خادم مدرسہ اسلامیہ عربیہ مصباح الغفور موضع اعظم پور دہپہ ضلع ہاپوڑ
موبائل نمبر 8979397079
asked Dec 4, 2022 in مساجد و مدارس by Abdul wahid

1 Answer

Ref. No. 2147/44-2228

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ قاری صاحب کی بائک قاری صاحب کی غلطی کی وجہ سے سیز ہوئی ہے، ضروری کاغذات کے بغیر گاڑی چلانا قانونا جرم ہے، اس لئے مذکورہ جرمانہ قاری صاحب خود اپنی جیب سے اداکریں گے، مدرسہ کا پیسہ اس جرمانہ میں دینا درست نہیں ہے۔ مہتمم صاحب خود اپنی جیب سے کچھ تعاون کردیں تو یہ الگ بات ہے۔

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

answered Dec 17, 2022 by Darul Ifta
...