116 views
حضرات مفتیان کرام و بزرگانِ دین ۔۔۔۔۔ ایک مسئلہ معلوم کرنا ہے ۔۔۔ ایک آدمی اپنے گھر سے سفر شرعی کا ارادہ کرکے چلا اور ایک دو روز کہیں ٹھہرا رہا لیکن ابھی منزل مقصود تک نہیں پہنچا کہ اچانک اس کو اپنے گھر واپس آنا پڑگیا تو جو نمازیں اس نے قصر کی ہیں اب ان نمازوں کا کیا حکم ہے سفر شرعی کے نہ کر پانے کی وجہ سے وہ نمازیں ادا ہوگیں یا دوبارہ مکمل ادا کرنی پڑینگی)؟
asked Dec 4, 2022 in احکام سفر by Wajahatullah Qasmi

1 Answer

Ref. No. 2149/44-2233

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔  اگر سفر کے ارادہ سے نکلا اور سفر کی مسافت شرعی پوری نہیں کی اور واپس آگیا، تو واپسی میں وہ مسافر نہیں رہا، البتہ جو نمازیں واپسی کے ارادہ سے قبل  قصر کی ہیں ان کو دوبارہ اداکرنا ضروری نہیں ہے۔

 اما اذا لم یسر ثلاثۃ ایام فعزم علی الرجوع او نوی الاقامۃ یصیر مقیما وان کان فی المفازۃ  (الھندیۃ 1/199 الباب الخامس عشر فی صلوۃ المسافر، زکریا دیوبند)

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Dec 18, 2022 by Darul Ifta
...