45 views
السلام علیکم ورحمۃ اللہ
ایک سوال کا جواب مطلوب ہے ۔
(N Berman )
کمپنی کی روش یہ ہے کہ آپ اسکو جتنے پیسے دیںگے ان سے وہ تجارت کرتی ہے اور نفع میں سے ٣٥% آپکو دیگی اور بقیہ خود رکھےگی تو اسمیں پیسے لگانا درست ہے
 یا نہیں ۔صدیق احمد
asked Dec 6, 2022 in متفرقات by صدیق احمد چمپارنی

1 Answer

Ref. No. 2152/44-2223

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ اگرکمپنی کا کاروبار  درست ہے تو اس طرح فیصدی کے اعتبار سے نفع کی تقسیم جائز ہے اور اس میں پیسے لگاکر نفع کمانا بھی جائز ہوگا۔ البتہ اگر صورت یہ ہو کہ جتنا پیسہ آپ نے دیا اس کا وہ ہر ماہ آپ کو ٪35 فیصد لوٹاتی ہے خواہ تجارت میں اس کا نفع ہو یا نقصان ، تو ایسی صورت میں اس میں پیسے لگانا  اور نفع حاصل کرنا جائز نہیں ہوگا ۔ 

ومن شرطها أن يكون الربح بينهما مشاعا لا يستحق أحدهما دراهم مسماة من الربح۔۔۔۔لفساده فلعله لا يربح إلا هذا القدر۔(الهداية،كتاب المضاربةج3ص263)

ویشترط ایضافي المضاربةان يكون نصيب كل منهما من الربح معلوما عند العقد ؛لان الربح هو المعقود عليه ،و جهالته توجب فساد العقد ۔(فتح القدير ،كتاب المضاربةج7ص421)

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

answered Dec 17, 2022 by Darul Ifta
...