69 views
اسلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ
مفتی صاحب میرا سوال یہ ہے کہ میں اس وقت ۴ ماہ کی جماعت میں ہوں اور یہاں کچھ گاؤں ملا کر ایک حلقہ ہے اور یہ حلقہ کی مسافت قریب ٣۰ سے ٣٥ کلومیٹر ہے. اور ہم لوگوں کا قیام ایک ایک مسجد میں ١۰ دن, ١٥ دن, ١۷ دن کر کے ہے.اور ایک مسجد سے دوسری مسجد کی مسافت قریب ٣ کلومیٹر ہے. اور جبکہ ہم لوگوں کی نیت قیام کے تعلق سےاس حلقے میں ۴ ماہ کی ہے. تو کیا اس صورت میں نماز قصر ہوگا یا تمام؟ کیا اس صورت میں ظہر, عصر, عشاء کی نماز کے لئے امامتی کر سکتے ہیں؟ یہاں ایک بڑے مفتی صاحب جو دارالعلوم دیوبند سے فارغ ہے ان سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ قصر نہیں ہوگا بلکہ تمام ہوگا اور وہ نماز پڑھانے بھی بولتے ہیں ظہر, عصر,عشاء جب انہیں کہیں جانا ہو تب. آپ براہ مہربانی میری اور ہماری جماعت کی رہنمائی فرمائیں.
asked Dec 7, 2022 in نماز / جمعہ و عیدین by Md Iqbal

1 Answer

Ref. No. 2151/44-2229

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ مسافر اگر کسی جگہ پندرہ دن یا اس سے زیادہ  ٹھہرنےکی نیت کرلے تو وہ مقیم ہوجاتاہے خواہ وہ شہر ہو یا دیہات ہواور ایک ہی شہر ودیہات کی مختلف مسجدیں ہوں۔ اور اس کے لئے قصر جائز نہیں ہوگا بلکہ اتمام کرنا ہوگا۔  لہذا اگر آپ کا ارادہ کسی ایک جگہ  پندرہ دن ٹھہرنے کاہوجائے تو آپ مقیم ہوں گے، اور نماز میں اتمام  کریں گے۔

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

answered Dec 17, 2022 by Darul Ifta
...