69 views
بعض مدارس میں مدرسین حضرات بچوں کے قاعدے سپارے بیچنے کے لیے رکھتے ہیں اور بچے کبھی کبھی تعلیمی اوقات میں خریدنے آتے ہیں تو کیا ان کا یہ عمل درست ہے یا نہیں اور یہ کمائی جائز ہے یا نہیں
asked Dec 11, 2022 in مساجد و مدارس by Ahsan Qasmi

1 Answer

Ref. No. 2154/44-2231

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ بہتر ہے کہ مدرسہ کے اوقات کے علاوہ اس کا نظم رکھاجائے، البتہ اگر کبھی مدرس صاحب مفوضہ امور انجام دینے کے بعد   فارغ ہیں اور کوئی بچہ آگیا تو اس کو سپارہ دے کر پیسہ لینے میں کوئی حرج نہیں ہے، اور یہ حرام نہیں ہوگا۔ تاہم اگر مدرس صاحب پڑھائی کا نقصان کرکے ، اور کھنٹہ چھوڑکر سپارے فروخت کرتے ہیں تو یہ خیانت ہوگی اور ایسا کرنا جائز نہیں ہوگا لیکن پیسہ حلال ہوگا۔

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

answered Dec 17, 2022 by Darul Ifta
...