66 views
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
ایک بہن نے تین مرتبہ ایسے خواب دیکھے ہیں. کہ اسکا رشتہ اچھی جگہ نہیں ہو رہا ہے بس ایسے ہی لڑکے ہوتےہیں. دیوانے سے،.  رات اسی طرح خواب میں  ایک سے شادی ہوئ توم
وہ  انکے گھر سے منع کر کےآگئ
تینوں مرتبہ ایسےخواب دیکھےہیں کہ خواب میں روئ ہے
برائےکرم تعبیربتادیں
asked Dec 11, 2022 in متفرقات by Mohd.khizar
edited Dec 19, 2022 by Mohd.khizar

1 Answer

Ref. No. 2155/44-2230

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ خواب دیکھنے والی خاتون کو چاہئے کہ اپنے اعمال کی اصلاح کریں(1)۔ نیکی والے اعمال کرنے کے ساتھ ساتھ استغفار کی کثرت کریں۔ برائیوں کو چھوڑدیں ، اور "رب اِنی لما انزلتَ اِلیّ من خیر فقیر" رات سوتے وقت 41 مرتبہ پڑھ لیا کریں۔ اس سے مناسب و موزوں ترین رشتہ آئے گاان شاء اللّٰہ۔

(1) { ٱلۡخَبِیثَـٰتُ لِلۡخَبِیثِینَ وَٱلۡخَبِیثُونَ لِلۡخَبِیثَـٰتِۖ وَٱلطَّیِّبَـٰتُ لِلطَّیِّبِینَ وَٱلطَّیِّبُونَ لِلطَّیِّبَـٰتِۚ أُو۟لَـٰۤىِٕكَ مُبَرَّءُونَ مِمَّا یَقُولُونَۖ لَهُم مَّغۡفِرَة وَرِزۡق كَرِیم } [Surah An-Nûr: 26]

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

answered Dec 17, 2022 by Darul Ifta
...