79 views
السلام علیکم، محترم المقام جناب مفتی صاحب دامت برکاتہم ، جناب عالی ، گذارش ہے کہ سات ماہ پہلے والد صاحب کا انتقال ہوگیاہے.  حق میراث کے متعلق شریعت کی روشنی میں جواب دیں تو مہربانی ہوگی.

* * * * * * * * وارثین کی تفصیل *******

*چار بیٹیا حیات ہے*
*
*
ایک بیٹی لااولاد طلاق شدہ مرحوم کی حیاتی میں
انتقال کر گئیں
دو بیٹے لڑکپن میں انتقال کر گئیں
بیوی مرحوم کی حیاتی میں انتقال کر گئیں
مرحوم کے بھائی بہن نہیں ہے
دونوں چچا مرحوم کی حیاتی میں انتقال کر گئے
چچازاد بھائی مرحوم کی حیاتی میں انتقال کر گئے

 براہ کرم، رہنمائی فرمائیں
جزاک اللہ خیر
asked Dec 18, 2022 in احکام میت / وراثت و وصیت by Ahmad mansuri

1 Answer

Ref. No. 2163/44-2248

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ صورت مسئولہ میں بشرط صحت سوال، اگر وارثین میں صرف چار بیٹیاں باحیات ہیں اور ان کے ماں باپ بھی مرحوم کے انتقال کے وقت باحیات نہیں تھے تو مرحوم کی جائداد کو چار حصوں میں تقسیم کردیاجائے گا ۔ لیکن اگر اصحاب فرائض  یا ذو الارحام میں سے کوئی  ہو تو اس کی تفصیل لکھ کر دوبارہ معلوم کرلیں۔

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

answered Dec 24, 2022 by Darul Ifta
...