56 views
خواب کی تعبیر

 حضرت مفتی صاحب۔ میں نے ایک خواب دیکھا کہ دو کمرے والا مکان ھے اسمیں میں ایک کمرے میں داخل ہوئی تو دیکھتی ھوں کہ ایک سفید کپڑے میں ملبوس بوڑھی عورت ھے جسکا۔ چہرہ نہیں دکھائی دیتا اور اس کے اردگرد کئ سانپ نظر آرھے ھیں تو میں نے کہا کہ ذکر کرو یہ تو اللہ کا عذاب ھے لہذا آپ حضرت والا دامت برکاتہم العالیہ سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ اس خواب کی تعبیر کیا ہوگی۔ نوٹ۔ میں نے کچھ سال پہلے اسلام قبول کیا اور مسلمان لڑکے سے شادی کی اور ابھی میرا بڑا بیٹا حفظ قرآن کریم میں ھے۔.                 المستفتی زوجہ ارشاد بھائی
asked Dec 25, 2022 in متفرقات by IIMTIYAZ111

1 Answer

Ref. No. 2168/44-2274

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ کسی سفید فرد کو دیکھنا روحانیت کی دلیل ہے، یعنی ذکر واذکار کا جو بھی آپ کا معمول ہے اس کی وجہ سے جنات یا فرشتہ رحمت کی شکل میں ایک روحانی شیئ آپ پر متوجہ وملتفت ہے۔ نیز دو کمروں کا نظر آنا اس طرف اشارہ ہے کہ کبھی کبھی آپ کا خیال سابقہ مذہب کی طرف چلاجاتاہے۔ اور چہرہ صاف نظر نہ آنا یا ارد گرد سانپ کا نظر آنا اس بات کی دلیل ہے کہ ذکر و اذکار یا اعمال میں کوئی نقص واقع ہورہاہے۔ اس لئے آپ اخلاص کے ساتھ کثرت سے استغفار کریں، ادعیہ واذکار نیز اعمال صالحہ پر مداومت اختیار کریں،۔ اللہ  تعالی ہم سب کے ایمان اور اعمال کی حفاظت فرمائے۔آمین

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

answered Jan 1, 2023 by Darul Ifta
...