50 views
اسلام علیکم مفتیان کرام کیا ایک مرد اور ایک عورت کی موجودگی میں نکاح صحیح ہے
asked Dec 30, 2022 in نکاح و شادی by عبداللہ قریشی

1 Answer

Ref. No. 2177/44-2293

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ نکاح میں عورتوں کی گواہی  قبول کی جاتی ہے ، لیکن ایک مرد کی جگہ دو عورتوں کا ہونا ضروری ہے۔ اس لئے ایک مرد اور ایک عورت کی گواہی میں نکاح جائز نہیں ہے، بلکہ کم از کم دو عورتوں کا ہونا لازم ہے۔  اگر ایک مرد اور ایک عورت کی گواہی میں نکاح کیاگیا تو نکاح منعقد ہی نہیں ہوا۔ دوبارہ نکاح کرنا ہوگا۔

ومنها:) الشهادة قال عامة العلماء: إنها شرط جواز النكاح، هكذا في البدائع. وشرط في الشاهد أربعة أمور: الحرية والعقل والبلوغ والإسلام ... ويشترط العدد فلاينعقد النكاح بشاهد واحد، هكذا في البدائع. ولايشترط وصف الذكورة حتى ينعقد بحضور رجل وامرأتين". (فتاوی ہندیہ (6/418)

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

answered Jan 5, 2023 by Darul Ifta
...