52 views
السلام علیکم و رحمت اللہ و برکاتہ
میں نے ایک فلاحی اسپتال جو کہ ایک مدرسہ سے منسلک میڈیکل اسٹور بطورِ ماہانہ کرایہ پر  .گذشتہ 6 سال سے چلا رہا ہوں
مجھے ادارے کی جانب سے ایک خط موصول ہوا ہے جس میں مجھے ماہانہ آمدنی ظاہر کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے جو کہ میرے خیال میں اس طرح کا مطالبہ کرنا نا مناسب ہے.کیا یہ مطالبہ شرعی لحاظ س کے اعتبار سے جائز ہے؟
برائے مہربانی تحریری رہنمائی فرمائیں.
asked Dec 30, 2022 in تجارت و ملازمت by نوید عرف نعیم میمن

1 Answer

Ref. No. 2176/44-2302

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔  سوال  میں تھوڑا ابہام ہے، اگر آپ کا سوال یہ ہے کہ ایک مدرسہ کے تحت فلاحی اسپتال ہے جس میں میڈیکل اسٹور آپ ماہانہ کرایہ پر چلاتے ہیں یعنی مدرسہ کے اسپتال کے تحت آپ کا میڈیکل اسٹور ہےجو آپ ماہانہ کرایہ پر چلاتے ہیں یہ میڈیکل اسٹور آپ کا ذاتی ہے جو آپ نے اپنے پیسوں سے بنایا ہے اور میڈیکل اسٹور کھولتے وقت مدرسہ یا اسپتال سے آپ کا کوئی معاہدہ نہیں ہوا تھا تو ادارے کا ماہانہ آمدنی ظاہر کرنے کا مطالبہ درست نہیں ہے ۔ اگر سوال میں مزید کچھ وضاحت ہو تو دوبارہ سوال کریں۔ باقی معاملہ کی تفصیل چونکہ سوال میں نہیں ہے اس لئے واضح جواب نہیں لکھاجاسکتا۔

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

answered Jan 14, 2023 by Darul Ifta
...