142 views
السلام علیکم  ہمیں ایک رشتہ آیا تھا، جہاں سامنے والوں نے ہمیں تکوینی نظام سے یہ رشتہ صحیح ہے یا نہیں،  پتا کرنے کو کہا ہے۔ ہمیں تکوینی نظام کا نہیں پتا، کیا یہ سب کرنا صحیح ہے؟ تکوینی نظام کیا ہوتاہے اس پر روشنی ڈالیں۔
Nausheen Shaikh
asked Dec 30, 2022 in نکاح و شادی by nausheenshaikh232

1 Answer

Ref. No. 2181/44-2287

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ آئندہ پیش آنے والے واقعات واسرار کا علم یا کشف کسی نبی یا بزرگ کو ہوجانا تکوینی علم کہلاتاہے، تکوینی علم اور تشریعی علم میں فرق یہ ہے کہ تشریعی علم کا تعلق اللہ تعالی کے ظاہری احکام وقوانین سے ہوتاہے، جبکہ تکوینی علم موھوب من اللہ ہوتاہے، اس کا تعلق ظاہری احکام سے نہیں ہوتاہے،۔ آپ کا جہاں سے رشتہ آیاتھا اور انہوں نے تکوینی نظام کے تحت رشتہ کے صحیح ہونے یا نہ ہونے کو معلوم کرنے کے لئے کہا ہے بظاہر ان کی مراد استخارہ ہوگی، کہ اس کے ذریعہ ظاہری اسباب کے بغیر دل میں کسی کام کے صحیح یا غلط ہونے کا القاء ہوجاتاہے، ورنہ انسان تشریعی نظام کا مکلف ہے، تکوینی نظام کا مکلف نہیں ہے۔

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

answered Jan 5, 2023 by Darul Ifta
...