70 views
کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام مسئلہ ذیل کے بارے میں
ایک گاؤں میں قبرستان ہے جسکے ایک حصہ میں قبریں موجود نہیں ہے اگر ہو بھی تو قدیم
 قبریں ہونگی اب گاؤں والوں نے اس حصہ کا بھراؤ کراکر مسلمانوں کی  ضرورت مثلاً دینی
 پروگرام اجتماع ،جلسہ اور ولیمہ کے پروگرام میں استعمال کرنے لگے تو کیا ایسا کرنا صحیح ہے
asked Jan 1, 2023 in مساجد و مدارس by Muhammad Reehan

1 Answer

Ref. No. 2174/44-2291

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ قبرستان کی زمین میت کی تدفین کے لئے وقف ہے، اس زمین کو اس مقصد کے علاوہ کسی دوسرے مصرف میں استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہے، اس لئے سوال میں مذکور امور کے لئے کسی دوسری جگہ کا انتظام کیا جائے۔

مراعاة غرض الواقفين واجبة. (رد المحتار على الدر المختار، كتاب الوقف، مطلب مراعاة غرض الواقفين واجبة، ج:6، ص:665). 

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند


 

 

answered Jan 5, 2023 by Darul Ifta
...