57 views
اسلام علیکم! مجھے میرے بوث نے کاسمیٹکس کا کاروبار کرنے سے روکا ہےاور میں نے لکھ کر دیا ہے کہ میں نہیں کروں گا
 اگر میرے والد صاحب اپنے دوست کے پیسوں سے بیوٹی کریم کا کام کرتے ہیں اور منافع آدھا آدھا بانٹ لیتےہیں تو کیا میں ان کی بزنس شروع کرنے میں مدد کر سکتا ہوں۔کیونکہ شرط کے مطابق میں اپنا کاروبار نہیں کر سکتا اور نہ ہی فرنٹ مین رکھ سکتا ہوں لیکن اس صورت میں میں دونوں چیزیں نہیں کر رہا لیکن اگر بوث کو پتا چلا کہ میرے والد یہ کام کر رہے ہیں تو ہو سکتا ہے کہ وہ مجھے جاب سے نکال دیں جس کا میں متحمل نہیں ہو سکتا  تو کیا میں جھوٹ بول سکتا ہوں کہ وہ کاسمیٹکس کا نہیں کوئ اور کام کر رہے ہیں۔
جلد جواب دیجیے گا۔جزاک اللہ
asked Jan 4, 2023 in متفرقات by Muhammad Zorain

1 Answer

Ref. No. 2187/44-2300

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔  (1) ملازمت کے امور میں کسی قسم کی کوتاہی نہ ہوتی ہو تو خارج اوقات میں والد صاحب کی مدد کرنے میں یا ان کو از راہ تعاون پیسے دینے میں کوئی حرج نہیں ہے، اور اس کو شرط کی خلاف ورزی نہیں کہیں گے۔ (2) اولا تو والدصاحب کے تعلق سے کچھ کہنے کی ضرورت نہیں ہے، لیکن اگر والدصاحب کوئی دوسرا کاروبار بھی کرلیں تو پھر اس طرح کہنا درست ہوگا جو آپ نے لکھا ہے۔ ایسی صورت میں آپ بوس کے سامنے والد صااحب کے کاسمیٹک کے کام کا انکار نہ کریں بلکہ والد صاحب کے دوسرے کاروبار کا اقرار کریں تاکہ جھوٹ سے بچ سکیں۔

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

answered Jan 12, 2023 by Darul Ifta
...