60 views
قاری پوسٹ کے لیے میرٹ میں ایک آدمی مجھ سے پہلے تھا پھر اس نے مدرسہ کی مصروفیات کی وجہ سےملازمت اختیار کرنے سے انکار کر دیا تو میں نے اس سے اسٹام پر لکھوا لیا کہ وہ واقع ہی ملازمت نہیں کرتا کیونکہ اس نے خاص میرے لیے اپنا حق نہیں چھوڑا صرف میری آسانی کے لیے اسٹام  پرلکھ کر دیا تا کہ مجھے آگے کوئی رکاوٹ نہ ہو اس پر اس نے مجھ سے 1 لاکھ روپے لینے طے کیے پھر میں نے ملازمت حاصل کرنے کے بعد اس کو پہلی تنخواہ بطور احسان اور شکریہ 30ہزار ادا کیے اب وہ مولوی صاحب فرما رہے ہیں کہ 1لاکھ کا معاہدہ ہوا ہے باقی بھی دیں اب مجھے کیا کرنا چاہیے مدلل رہنمائی فرما کر شکریہ کا موقع عنایت فرمائیں
asked Jan 7, 2023 in متفرقات by Muhmmad idrees

1 Answer

Ref. No. 2197/44-2345

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔  چونکہ اس شخص نے اپنی مصروفیات کی وجہ سے ملازمت اختیار کرنے سےا نکار کردیا، اس لئے اس کا دست برداری کے کاغذ پر صلح کا عوض وصول کرنا درست نہیں ہے۔

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

answered Jan 28, 2023 by Darul Ifta
...