56 views
بنده عالم ہے، اچہی عربی جانتا ہے، افتا بھی پڑھا ہے لیکن فقہی بصیرت کے لیے کیا کروں؟ کیسے مطالعہ کروں؟ متون، شروح، فتاوی کس سے شروعات کروں یا
 پہلے کسے دیکھوں یا مطالعہ کروں، جس سے صلاحیت بن سکے؟ کیسے اچھا.
مفتی بن سکتا ہوں،دس دس عربی اور اردو کی معتبر کتب فتاوی کی نشاندہی کر دیں؟ متون میں(قدوری، مختار.، ملتقی الأبحر، کنز، ہدایہ) کس کا اولا مع معتبر شروح مطالعہ مفید ہوگا.. واضح طور پر بتائیں
جزاک اللہ خیرا
معین علی ممبئی
asked Jan 14, 2023 in فقہ by Moeen Ali

1 Answer

Ref. No. 2206/44-2327

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔  فقہی بصیرت کے لئے بنیادی طور پر دوچیزیں ضروری ہیں، کتب فقہیہ کا مطالعہ اور فقہ وفتاویٰ سے مزاولت۔ بہتر ہوگا کہ علاقہ کے کسی دارالافتاء سے منسلک ہوجائیں اور مطالعہ کی روشنی میں استفتاء کے جوابات تیار کریں، اور کچھ دن کسی ماہر مفتی کو معائنہ کرادیاکریں۔

کتب فتاویٰ کے مطالعہ میں متون سے مطالعہ کا آغاز کرنا بہتر ہے، من حفظ المتون نال الفنون۔ حوالہ میں بھی متون کی سب سے زیادہ اہمیت ہے، فقہاء نے لکھا ہے کہ اگر متون و شروح میں ٹکراؤ ہوجائے تو متون کو مقدم کیاجائے گا، اس لئے کہ متون نقلِ مذہب کے لئے ہی لکھی گئی ہیں۔ عربی فتاویٰ میں مذکورہ فتاویٰ کا مطالعہ مفید ہوگا:  رد المحتار، بدائع الصنائع، عالمگیری، البحرالرائق، فتح القدیر، المبسوط وغیرہ۔ اردو میں امداد الفتاویٰ ، فتاویٰ محمودیہ، کفایت المفتی، فتاویٰ دارالعلوم ، احسن الفتاویٰ، کتاب الفتاویٰ مفید ہیں۔

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

answered Jan 19, 2023 by Darul Ifta
...