109 views
میں اسلام کے بارے میں بہت زیادہ جاننا چاہتا ہوں - اس وجہ سے میں یہ چاہتا ہوں کہ آپ مولانا اشرف علی تھانوی صاحب کے سبھی کتابوں ( ١٤٠٠  کتابوں کے نام بتائیں ) کے نام بتائیں ؟
asked Jan 26, 2023 in فقہ by ثاقب الأنصاري

1 Answer

Ref. No. 2219/44-2355

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ حضرت تھانوی رحم اللہ علیہ کی کتابیں اسلام کے سمجھنے میں مفید ہیں، لیکن حضرت کی کتابوں کی تعداد کا صحیح علم نہیں ہے اس لئے کہ بعض کتابیں حضرت نے خود تصنیف کی ہیں بعض کتابیں بعد میں ان کی کتابوں کی روشنی میں تیار ہوئی ہیں اور جتنی کتابوں کا علم ہے ان تمام کا یہاں احاطہ نہیں کیا جا سکتا ہے تاہم چند کتابیں یہ ہیں۔

(۱) اشرف الجواب (۲) احکام اسلام عقل کی نظر میں (۳) امداد الفتاوی (۴) آداب معاشرت (۵) بوادر النوادر (۶) الحیلۃ الناجزہ (۷) خطبات حکیم الامت (۸) تفسیر بیان القرآن (۹) بہشتی زیور (۱۰) نشر الطیب فی ذکر النبی الحبیب (۱۱) اغلاط العوام (۱۲) دین کی باتیں (۱۳) الافاضات الیومیہ من الافادات القومیہ (۱۴) حیات المسلمین (۱۵) اصلاح الرسوم (۱۶) المصالح العقلیہ (۱۷) جمال القرآن (۱۸) التکشف عن مہمات التصوف(۱۹) الانتباہات المفیدہ (۲۰) حقیقۃ الطریقۃ۔

حضرت تھانوی رحمۃ اللہ علیہ کی کتابیں مختلف اور متنوع موضوعات پر ہیں، اس مناسبت سے ہر فن کی کچھ کتابوں کے نام لکھ دئے گئے ہیں۔

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

answered Feb 1, 2023 by Darul Ifta
...