91 views
السلام علیکم و رحمۃاللہ. بعد سلام مسنون مسئلہ یہ کہ ہماری مسجد ہے اور وہ مسجد اوپر والے منجلے میں ہے اور نیچے بچوں کا مکتب ہے دریافت یہ کرنا ہے کہ جو مسجد والامنجلا ہے اوپر کا جمعہ کے دن پورا بھر جاتا ہے اور کچھ نمازی نیچے مکتب میں نماز ادا کرتے ہیں تو نیچے نماز ادا کرنے والوں کی نماز صحیح ہوگی یا نہیں.. ہمارے بعض لوگوں کا یہ کہنا ہے کہ نیچے والوں کی نماز نہیں ہوتی برائے مہربانی مدلل جواب عنایت فرمائیں تو عین نوازش ہوگی. فقط محمد رضوان
asked Jan 28, 2023 in مساجد و مدارس by Skrizwan

1 Answer

Ref. No. 2223/44-2369

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ مسجد کا اوپری حصہ پُر ہوجانے کے بعد جو لوگ نیچے کی منزل میں نماز پڑھیں گے، ان کی نماز درست ہوگی اور ثواب بھی ملے گا۔  البتہ اگر اوپر کا حصہ پُر نہ ہوا ہو تو نچلی منزل میں نمازیوں کو پورا ثواب  نہیں ملے گا، البتہ نماز درست ہوجائے گی۔

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

answered Feb 5, 2023 by Darul Ifta
...