56 views
نماز کی حالت میں حضرت جابر رضی اللہ عنہ کو تیر لگنے کا واقعہ صحیح ہے؟
asked Jan 30, 2023 in متفرقات by arqam
reshown May 11, 2023 by arqam

1 Answer

Ref. No. 2225/44-2360

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔  حضرت جابر ؓ کی روایت ہے جس میں ایک انصاری صحابی کو تیر لگنے کا واقعہ مذکور ہے۔ اور وہ انصاری صحابی 'عبادہ بن بشر یا عمارہ بن حزم ہیں۔ اور مہاجر صحابی کا نام عمار بن یاسر ۔ یہ روایت حضرت جابر ؓسے مروی ہے اور ابوداؤد میں موجود ہے ، اور محشی نے نام کی  صراحت کی ہے۔ ۔ دیکھئے سنن ابی داؤد، باب الوضوء من الدم،ص 26 مکتبہ نعیمیہ دیوبند۔

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

answered Feb 5, 2023 by Darul Ifta
...